کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین)پیپلزپارٹی کی قیادت کومعتبرترین حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ممکنہ گرفتاری اورسندھ حکومت کی تبدیلی کا خطرہ برقراررہنے کی اطلاعات کے بعد سندھ حکومت بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کی سرگرمیوں پرنگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آصف علی زرداری نے آصفہ بھٹواوربختاوربھٹو کوپارٹی کے ارکان اسمبلی پرگہری نگاہ رکھنے کی ذمہ داری سونپ دی،آئندہ 3ماہ کے دوران سخت آزمائش کے پیش نظرارکان اسمبلی کی سرگرمیاں مانیٹرکی جائیں گی۔معمتد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری نے سندھ میں اپنے معتمد خاص کو بھی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی سرگرمیاں مانیٹرکرنیکا حکم دیا ہے ،پیپلزپارٹی کو خدشہ ہے کہ 20 سے زائد ارکان وزیراعلی مراد علی شاہ کی گرفتاری کے بعد وفاداریاں تبدیل کرسکتے ہیں۔