اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے احمرشہزادلغاری کوپاک فضائیہ کانائب سربراہ مقرر کردیا۔ احمر شہزادلغاری نے نومبر 1984 میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،احمرشہزاد لغاری جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرزچکلالہ میں ڈی جی لاجسٹکس تعینات رہے ۔احمرشہزادلغاری پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین بھی تعینات رہے ،احمرشہزادلغاری کوتمغہ امتیاز ملٹری اورستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازاگیا۔