اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان کو رواں سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے جبکہ پاکستان 5 جون کو عالمی دن پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اعلانات کرے گا۔دوسری جانب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف 4 عالمی شخصیات کاچناؤ کیاگیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیا گیا اور وہ 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر شرکت کریں گی جبکہ ماحولیات سے متعلق میگا تقریب 5 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔