کراچی (کلچرل رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور بالخصوص صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کراچی اور سندھ کے طلباء کو موقع فراہم کیا کہ وہ ہنر سیکھ سکیں ۔ انہوں نے آرٹس کونسل سے فارغ ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت سندھ اور وہ ذاتی طور پر فارغ ہونے والے طلباء سے تعاون کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔