لاہور(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے ہے جس میں کہا گیا ہے گاڑی سے مردہ جانوروں کا 400 کلو گوشت برآمد کرلیا گیا ، بیمار اور مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مضبوط لائحہ عمل بنانا چاہیے ۔دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس میں کہاگیا کہ واسا نے لاہور شہر میں مزید دو بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔