مردان (نمائندہ92نیوز) تھانہ جبر پولیس نے ساولڈھیر میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60ڈائنا مائیٹ، 600میٹر سیفٹی فیوز اور 50ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم ضحاک ولد شیر اکبرساکن پیتے کلے کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ شیخ ملتون پولیس نے ناکے پر کار کے خفیہ خاتون سے 45مختلف بور کے پستول برآمدکرکے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان عرصہ دراز سے اسلحہ علاقہ غیر سخاکوٹ سمگل کررہے تھے ۔