مردان(نمائندہ92نیوز)مردان میں ووٹوں کی ایڈوانس میں خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی ،5 سے 10ہزارروپے فی ووٹ کا نرخ مقرر کیا گیا ہے ، سولر سسٹم ،موٹر سائیکل ،چنگ چی و موبائل فون دے کر ووٹ خریدے جانے لگے ،تمام صورتحال پر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بن گیا ہے ،امیدواروں نے ووٹرز کے شناختی کارڈ اکٹھے کرنا شروع کردیئے ، مردان کے 3قومی اور 8 صوبائی حلقوں پر انتخابات لڑنے والے مختلف پارٹیوں سمیت آزاد امیدواروں کی اکثریت جولائی کے لئے ایڈوانس میں ووٹوں کی خریداری کرنے لگے ،شہری و مضافاتی علاقوں میں غریب ووٹرز کو دھوکہ دینے کے لئے امیدواروں نے کارندے میدان میں اتار دیئے ہیں جن کو سولر سسٹم یا چنگ چی گاڑی،موبائل یا موٹر سائیکل اور نقد رقم فی ووٹ 5000تا10ہزار دے کر قران پر حلف لیا جارہا ہے ۔