کیپ ٹائون(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا میں ایک شخص کو اس کی وصیت کے تحت ذاتی مرسیڈیز کار سمیت ہی قبر میں دفنا دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے 72 سالہ تزکیدی بتیسو نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ انتقال کی صورت میں مجھے میری مرسیڈیز کی ڈرائیونگ سیٹ میں اس طرح بٹھانا جیسے میں کار چلا رہا ہوں اور پھر کار سمیت ہی مجھے دفن کردیا جائے ۔