اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں ملک میں احتساب کے حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کا کہا تھا۔وزیر اعظم نے اب اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق سپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے ۔