لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ پہلے سیمینار میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، صوبائی فوکل پرسن پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام ڈاکٹرحسین جعفری، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجاوید اورمیڈیکل طالبات اورفیکلٹی ممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرسیمینارمیں مدعوکرنے پروائس چانسلراورحسین جعفری کی شکرگزارہوں۔ ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے ۔ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کرداراداکرناچاہئے ۔ مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سے مریض کی جان خطرے میں آنے کے کئی واقعات سامنے آتے ہیں۔ مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے ۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے ۔ صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر حسین جعفری کاسیمینارکے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرصحت کا انتہائی اہم موضوع پرسیمینارانعقادکروانے پرشکریہ اداکرتے ہیں۔پاکستان میں گلوبل پیشنٹ سیفٹی ڈے ہرسال منایاجائیگا۔ مریض کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت بھی مریض کی جان کوخطرے میں مبتلاکرسکتی ہے ۔