موریس ،مرغ کا نام ہے۔کورین نامی خاتون ،اس کی مالکہ ہیں۔ اس مرغ کا گھر فرانسیسی جزیرے اولیراں میں ہے۔ موریس کو ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ایک جوڑے کو شکایت ہے کہ یہ بہت پُرشور بانگ دیتا ہے۔ اس کی بانگ،اُن کی پُرسکون نیند میں خلل ڈال دیتی ہے۔ عدالت میں اس مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی۔موریس عدالت میں پیش ہوا۔ اس سے اظہارِ ہمدردی کے لیے پومپادور ( مرغی) اور ڑاں رینے(مرغ) عدالت میںموجود تھے۔ عدالت میں بھی موریس اُونچی آواز میں بانگ دینے سے باز نہ آیا۔ کورین ،اس موقع پر بولی مرغ کی بانگ دیہی زندگی کی ثقافت ہے۔ عدالت نے کورین سے پوچھا ’’تم نے اس کی بانگ روکنے کی کوئی کوشش کی؟‘‘ کورین نے بتایا’’کئی مرتبہ اس کو ایک تاریک ڈبہ میں بند کیا ‘‘ اروڑاں رینے (عدالت میں موجود مرغ)بولا: ’’ہم مرغوں کو خاموش کروانا ہے تو سورج کی کرنوں پر پابندی لگانا ہوگی‘‘