رائے ونڈ (نامہ نگار) سینئر ایس پی صدر ڈویژن لاہور آپریشنز احسن سیف اﷲ نے محرم الحرام کے دوران سرکل رائے ونڈ میں بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے فول پروف سکیورٹی اور امن وامان قائم رکھنے پر تعریفی اسناد سے نوازا ،اس موقع پر ڈی ایس پی رائے ونڈ ضیاء اﷲ خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،اسناد حاصل کرنے والوں میں تین ایس ایچ اوز آٹھ ایس آئی، پندرہ اے ایس آئی اور تقریباً چالیس ملازم شامل تھے ۔