لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتوں کو سیریس نہ لیا کریں،وہ بات کرکے مکر جاتی ہیں۔ پروگرام92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن تو کیا میری تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔پتہ نہیں لوگ کہاں سے میری اور میری والدہ کی پراپرٹی نکال کر لے آتے ہیں ۔ پانامہ میں جو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نکلے ان چاروں کی بینی فشری مریم نواز ہیں۔جہاں تک براڈشیٹ کمپنی کا تعلق ہے تو کاوے موسوی اپنے انٹرویو میں عمران خان کے علاوہ سب کو کرپٹ قرار دے چکے ہیں۔ہماری حکومت براڈشیٹ کے ساتھ کسی نئے معاہدے میں نہیں جارہی۔کاوے موسوی نے کہا ہے کہ اس کیس سے شہزاد اکبر کا کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سندھ میں ضمنی الیکشن بھی آرہے ہیں اور کچھ میٹنگز بھی ہیں جس وجہ سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن کمیشن کے سامنے احتجا ج میں شریک نہیں ہورہے ۔ہماری دوسری لیڈر شپ احتجاج کو لیڈ کرے گی۔ہم یہ سوال کر سکتے ہیں کہ جنرل الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم کے کس کے کہنے پربند ہوا۔وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ فنڈنگ کی آفر کرنے والے ممالک کے نام بھی لیتے ۔احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔یہ جو سینیٹ الیکشن میں ترمیم کی بات کر رہے ہیں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 15ووٹ خریدے ان کا حساب دیں۔جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے ۔یہ باہر کا ایجنٹ ہے اور دنیا سے فنڈنگ حاصل کرکے حکومت میں آئے ہیں۔اب سامنے آرہا ہے کہ ا سرائیل نے بھی ان کو فنڈنگ کی ہے ۔اس کیس میں چوری کے ساتھ ساتھ ملک دشمنی بھی ثابت ہوجائے گی اور اسلام دشمنی بھی سامنے آجائے گی۔یہ فنڈنگ پاکستان کو کمزورکرنے کیلئے کی گئی۔