لاہور(سٹاف رپورٹر)ترسیلی لائنوں اور پاور ہاؤس کی سالانہ مرمت کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے گزشتہ رات بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع ہو گئی اور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ، نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو 525 کلو وولٹ روات نوکر ترسیلی لائن کی مرمت کے لئے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پلانٹ کی 18 فروری سے بندش کی اجازت دی تھی ، این پی سی سی کی جانب سے پلانٹ کی بندش کی اجازت پانی کے کم بہاؤ کے دوران دی گئی تھی ، این ٹی ڈی سی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران ہی نیلم جہلم ہائیڈروپاور کمپنی کی جانب سے پاور ہاؤس میں بجلی کے پیداواری یونٹس کی مرمت بھی کی گئی، اسی دوران ڈیم سائیٹ پر واٹر ریگولیشن سے متعلق الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی سالانہ مرمت کا کام بھی سرانجام دیا گیا، نیلم جہلم پلانٹ سے اپریل2018 میں پیداوار کا آغاز ہوا ، یہ اب تک نیشنل گرڈ کو ساڑھے گیارہ ارب یونٹ پن بجلی مہیا کر چکا ۔