لاہور(نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں50فیصد اضافہ کردیا،میٹروبس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا، لاہور،راولپنڈی اورملتان میٹروبس کا کرایہ اب 20 کی بجائے 30 روپے مسافروں سے وصول کیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ کا کہناتھا کہ میٹرو بس کے کرائے میں 10روپے اضافہ کیا گیا،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا،محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرائے میں 10 روپے اضافے کرنے کے بعد میٹرو بس پر 80 کروڑ روپے سبسڈی کم دینا پڑے گی ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کا زر تلافی دے رہی تھی۔