سائو پائولو(ویب ڈیسک) مچھروں کو تلف کرنے اور بالخصوص اس کے لاروے مارنیوالی کئی ادویہ سامنے آچکی ہیں لیکن اب ایک ماحول دوست، نامیاتی اور انتہائی مؤثر دوا تائم (جنگلی پودینے ) کے تیل اور مکئی کے نشاستے (سٹارچ) کو ملاکر بنائی گئی ہے جس سے ایڈس ایجپٹیائی مچھروں کے کیڑے (لاروے ) فوری طور پر ختم کیے جاسکتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ایڈس ایجپٹیائی جان لیوا ڈینگی کے بخار کی مرکزی وجہ ہے اور جان لیوا وبا اب اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجنوں لوگوں کو متاثر کرچکی ہے ۔ اگر جنگلی پودینے یعنی تائم کے تیل میں مکئی کا آٹا یا نشاستہ شامل کیا جائے۔