کھڈیاں خاص (نمائندہ 92 نیوز) بنیادی مرکز صحت مرالیاں ہٹھاڑ ادویات ناپید طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔ محکمہ صحت و انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے اہل دیہہ اذیت میں مبتلاہیں۔ پنجاب ہیلتھ فیسلٹیزمینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام بنیادی مرکز صحت مرالیاں ہٹھاڑکے گرد و نواح جن میں ڈھلم، ہردومہمندکے ، بستی کوڑیاں والی، جھگیاں چوڑ، کالے اوتاڑ، کوٹ ویر سنگھ، چراغ دین والا، چور کوٹ 20 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل محکمہ صحت و انتظامیہ کا توجہ کا منتظر ہے ۔ ان دور دراز دیہاتوں سے آنے والے مریض خوارہو رہے ہیں جن کے لئے پینے کاصاف پانی بھی میسر نہیں۔اہل دیہہ ایکسرے ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایمبولینس، ادویات کی فراہمی سمیت مریضوں کو دی جانے والی تمام طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بنیادی مرکز صحت میں موجود عملہ کی رہائش کے لئے بنائے گئے کواٹر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔5ایکڑرقبہ پر محیط بنیادی مرکز صحت چاروں اطراف کی دیواریں گری ہوئی ہیں۔