اسلام آباد(92نیوزرپورٹ )مشترکہ مفادات کونسل نے قومی بجلی پالیسی2021کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس ہوا۔گزشتہ اجلاس میں صوبے کے اعتراضات پروزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی۔گزشتہ روزکمیٹی نے اپناڈرافٹ پیش کیاجس میں تمام اعتراضات کودورکردیاگیا جس کے بعد وزیراعظم،تمام صوبوں اوردیگرممبران نے قومی بجلی پالیسی2021کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔