واشنگٹن (نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ نامزد پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل ننجیانی نے انکشاف کیا ہے ایک بار انہیں ہالی ووڈ کی معروف اور بڑے بجٹ کی فلم میں ایک ایسے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں انہیں پاکستانی لہجے کو غلط اور مزاحیہ انداز میں پیش کرنا تھا، تاہم انہوں نے انکار کر دیا اور یہ پیشکش مسترد کر دی۔کمیل کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی لہجے کی وجہ سے ہالی ووڈ میں کافی مقبولیت بھی حاصل ہے ۔ایک انٹرویو میں کمیل نے بتایا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ مجھے پاکستانی لہجے کے کردار دئیے جائیں لیکن ایسے کردار کسی بھی صورت محض اس لئے ادا نہیں کریں گے کہ انہیں مضحکہ خیز انداز میں پیش کیا جائے ۔کمیل نے فلم کا نام نہیں بتایا تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہیں 2014 کی سپر ہٹ فلم (ڈیڈ پول) میں یہ کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہوگا۔کمیل نے مزید کہا انہیں پیشکش مسترد کرنے پر کوئی افسوس ہے اور نہ ہی وہ آئندہ ایسے کردار ادا کریں گے ۔