نیو یارک(ویب ڈیسک)مرگی مرض کی طویل تاریخ رکھنے والے افراد کے دماغ تیزی سے بوڑھے ہوجاتے ہیں جو ڈیمنشیا کی نشوونما کے لیے مشکلات کو بڑھا سکتا ہے ۔یہ نئی تحقیقی بتاتی ہے کہ مرگی کے شکار لوگوں کے دماغ ان لوگوں کے دماغوں سے تقریباً 10 سال زیادہ پرانے دکھائی دیتے ہیں جنہیں مرگی کی بیماری نہیں۔مرگی کے مریضوں میں علمی صلاحیت کا زوال بھی جلد آتا ہے ، بشمول یادداشت اور دماغی سکینوں میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو الزائمر کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں۔