کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے ۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹویٹ ری شیئر کی جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے ۔ماہرہ خان نے ٹویٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جا رہی ہے ؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا جب کہ اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے ۔