لاہور،کراچی (آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے اقلیتوں کے بارے میں بیان پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر لکھا یہ میرے پاکستان کا لیڈر ہے ، اسے اونچی اور واضح آواز میں کہہ دو۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جو بھی ہمارے غیرمسلم شہریوں یا انکی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتا ہے ، اس کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،ہماری اقلیتیں اس ملک کے مساوی شہری ہیں ۔