مری (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملکہ کوہسار مری کی سیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے ،جیسے کرسمس پر میں جرمنی میں بلیک فارسٹ میں واقع اپنے آبائی گھر میں ہوں۔مارٹن کوبلر نے ٹویٹ کی کہ وہ جرمن نمائندہ برائے امور نوجوانان ماریون فینگز کیساتھ مری کی برفیلی خوبصورتی دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے ۔ علاوہ ازیں ماریون فینگز نے مارٹن کوبلر کیساتھ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ملازمت کے فوائد میں اپنے افسر کیساتھ برف سے لڑنا بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا صبح اٹھ کر دیکھا تو حیران ہو گئی کہ 40 ہزار افراد مجھے فالو کر رہے ہیں، میں نے آپ لوگوں سے بہت کچھ سیکھا اور آپ نے اس خوبصورت ملک کے بارے میں مجھے معلومات دیں، شکریہ ۔