کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ) ناسا کا چھوٹا ہیلی کاپٹر ’’انجینیٹی‘‘ اپنی پہلی آزمائشی اُڑان بھر چکا ہے جبکہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے یوٹیوب پر یہ ساری کارروائی یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کے ذریعے نشر کی جسے سوا لاکھ سے بھی زائد افراد نے دنیا بھر میں دیکھا۔انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے متعلق لائیو سٹریم کی ریکارڈنگ دیکھنے والوں نے اسے ناسا کا بہترین تجربہ قرار دیا ہے ۔