لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کے مطابق مریضوں کے علاج میں پولیس کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے ۔ موجودہ صورت حال میں کورونا میں مبتلا مریضوں سمیت بہت سے ایسے افراد کو پولیس گھروں سے اٹھا کر لا رہی ہے جن کو ہلکا بخار یا فلو ہے ،جو کہ انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے جس سے ہسپتالوں پر غیر ضروری بوجھ پڑ رہا ہے ۔ڈاکٹر شاہد ملک سمیت دیگر رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کرونا کے مریضوں کو اپنے گھروں میں آئسولیٹ رہنے کی اجازت دی جائے ۔