راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن اﷲ کی پکڑ میں ہے ، مریم نوازنے پہلے بھی اپنے خاندان کو مروا یا ،اب ویڈیو ویڈیو کھیل کر مزیدمروائے گی ، جس آدمی نے گاجریں کھائی اس کے پیٹ میں درد ہے ، شہباز شریف کی پوری کوشش ہے اسکی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن وزیراعظم نے دو ٹوک جواب دیدیا ، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں اس لئے استعفے کا جواز نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجوزہ لئی ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی ،اس پر فخر ہے ، اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں ، نئے انجنوں میں سے کسی کا پردہ نہیں اٹھانا چاہتا ، نالہ لئی کی صورتحال دیکھتے ہوئے مون سون کے دوران ضلعی انتظامیہ اورفوج سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا لئی ایکسپریس وے کاپی سی ون تیار ہو گیا ، فنڈزکی فراہمی کیلئے وزیر اعظم کو کہا ہوا ہے ، منصوبے پر کام کیلئے مختلف کمپنیوں سے بات جاری ہے ، پہلے یہ منصوبہ آئی جے پی روڈتک تھا اب23 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیاہے ۔