لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے ، مریم نواز جرات اور بہادری کی داستان بن گئی ہیں، پوری قوم مریم نواز کے ساتھ کھڑی ہے ،شریف خان کے ، انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں، حکومت مریم نواز سے کیوں خوف زدہ ہے ، مریم نواز نے تو ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، پورے ملک کے عوام مریم نواز کے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے ہمیشہ ملک میں استحکام کے لئے کردار ادا کیا ہے ، ہم حکومت کے جبر کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، ہم جبر سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔