ظفروال(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز 3 بجے حلقہ این اے 77 کے قصبہ ٹپیالہ پہنچیں تو ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل سینکڑوں افراد کے ساتھ د ہمتھل پہنچی۔مریم نواز مسلم لیگ کے سر گرم کارکن اور تھیلیسیمیا کے مریض ذکی الرحمان کے گھر بھی گئیں اور اسے نواز شریف کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ اور 5 لاکھ نقد تحفہ پیش کیا۔بیمار کمسن لیگی کارکن نے مریم نواز کو سونے کی انگوٹھی جبکہ ایم این اے مہناز اکبر اور دانیال عزیز کوچاندی کی انگوٹھیاں پہنائی گئیں۔ ان کے ہمراہ کیپٹن صفدر،پرویز رشید ، طارق فضل چوہدری،دانیال عزیز ، ایم این اے مہناز اکبر عزیز،جاوید لطیف،عظمی بخاری اورحنا پرویز بٹ بھی تھے ۔مریم نواز کے خطاب کے دوران ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔شکرگڑھ اور دیگر علاقوں سے لوگ جلوسوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے جلسہ گاہ پہنچے ۔