لندن،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن،صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہیئے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مریم تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں حسین نواز نے کہاکہ میری والدہ کلثوم نواز کی بیماری کے متعلق بھی ایسی ہی باتیں کی گئی تھیں۔ پہلی دفعہ سن رہا ہوں کہ نوازشریف نہاری اورہریسہ کھارہے ہیں۔نواز شریف کو زہردیئے جانے کی بات کے سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا میں نے کوئی الزام نہیں لگایا صرف خدشے کا اظہار کیا۔کسی کی بیماری کے بارے میں بدپرہیزی جیسی باتیں بہت افسوسناک ہیں۔