لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ ہمارے ایک دوست رپورٹر نے بتایا کہ جو بیانات کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جے آئی ٹی کے سامنے دئیے وہاں پر مریم نواز کیسز میں پھنسی ہیں،جے آئی ٹی نے پوچھا کہ مریم نے کوئی ٹرسٹ ڈیڈ سائن کی ،کیپٹن صفدر کہا مجھے اس کا علم نہیں شائد 2007میں ہوئی ہو،مریم نواز نے بتایا کہ 2006میں ہوئی تھی،جے آئی ٹی کو شک پڑ گیا کہ کوئی گھپلا ضرور ہوا ،مریم کو سات سال کی قید صرف کیپٹن صفدر کے جھوٹے بیان کی وجہ سے ہوئی ،آج کل بلاول بھٹو زرداری اچھی پرفارمنس شو کررہے ہیں کیونکہ عمران خان جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ تو سب جانتے ہیں ،رہی سہی کسر پرویز خٹک نے نکال دی ،ایچی سن کو غلط زبان استعمال کرنے پر عمران اورایازصادق کی ڈگریاں ختم کردینی چاہیئں،بلاول کی والدہ نے لندن میں بیٹھ کر میثاق جمہوریت کیا ،اس میثاق جمہوریت سے انہوں نے پیسہ بنایا،آج جو ڈالر اوپر جارہا ہے اس میں ایان علی کا بڑا رول ہے ،وہ خاتون یہاں سے لاکھوں ڈالر بیگ میں بھر کر باہر لے جاتی رہی ،بلاول بھٹو کے والد نے کیا دیا، منی لانڈرنگ دی،شرجیل میمن،سراج الحق ،عزیر بلوچ دیا، ڈاکٹر عاصم حسین دیا ، میڈیکل کی تعلیم کو تباہ کرکے رکھ دیا۔500بلین روپے کا اس کیخلاف کرپشن کا ریفرنس ہے اور وہ خود کینیڈین شہری ہیں، پیپلز پارٹی کی ہر اینٹ سے کرپشن نکل رہی ہے ۔ایف بی آرہیڈ رخسانہ یاسمین نے دھمکی دی ہے کہ بلین ڈالرباہر لیجانے والوں میں سے کسی کانام ٹی وی پر لیا تو ہم رؤف کلاسرا اور عامر متین کو ایک سال کیلئے جیل بھیجیں گے ،ان لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے جنہوں نے ایمنسٹی سکیم دی،ٹیکس حکام اور دیگر محکموں کے سب آفیسر ملے ہوئے ہیں اور لوٹ مارجاری ہے ،کسٹم کا نیا سکینڈل 9بلین ڈالرز کا آرہا ہے ،اس ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے میں سب سے بڑا ہاتھ بیوروکریسی کا ہے ۔ گوجرانوالہ سے محمد صدیق ہیں جو جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ،ان کے پاس خود علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے پیسے ہیں مگر صدیق وغیرہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں ۔سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بتا دیا تھا کہ شریف فیملی کی اپیلوں کو الیکشن کے بعد ہی سنا جائیگا،ن لیگ اب راکھ کاڈھیر،صرف چنگاریاں نکال رہی ہے ،جس کیس میں نوازشریف 10سال کیلئے جیل گئے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے کہ اس میں ضمانت ہوجائے اگر ان کی ضمانت ہوبھی جاتی ہے تو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں بھی یہی سزائیں ملیں گی۔کیپٹن صفدر کی قید بھی کم ہے اور جرم بھی کم ہے شائد ان کی ضمانت ہوجائے ۔