لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی نواسی اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دونوں پی آئی اے کی پرواز 788 سے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے لندن سے لاہور پہنچے ۔ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو تھرمل سکینر سے گزارا گیا۔دونوں کو امیگریشن کے بعدمقامی فائیو سٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا۔نیوز ایجنسیوں کے مطابق ڈاکٹر عدنان نومبر میں نواز شریف کے ہمراہ پاکستان سے لندن گئے تھے اور وہ تقریباً چھ ماہ بعد واپس آئے ہیں۔ ائیر پورٹ سے ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی صاحبزادی انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی اپنی رہائشگاہ چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے اور چند روز قیام کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔