واشنگٹن ( بیورو رپورٹ) پی آئی سی حملہ پر امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جہاں وکلاکی غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی وہیں پنجاب حکومت کی نااہلی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔جمشید برکی کا کہنا تھا اس واقعہ کے بعد پنجاب کے وزیر قانون کو فوراً استعفیٰ دیدیناچاہیئے تھا لیکن ایسا صرف مہذب معاشروں میں ہوتا ہے کہ وہ کسی سانحہ یا واقعہ پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جاتے ہیں۔ رانا عباس اکبر کے مطابق ثابت ہو گیا حکومت واقعی نااہل ہے ۔ راجہ ضمیرآف پران نے کہا اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینا حکومت کا فرض ہے ۔چودھری جعفر نسیم نے کہا سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو ابھی تک عدالتوں نے انصاف نہیں دیا ۔وکلا تو ان کی بی ٹیم ہیں انہیں کون ہاتھ لگا سکتا ہے ۔ شیخ عارف نے کہا وکلا گردی کے آگے پنجاب حکومت بے بس نظر آتی ہے ۔