سیئول(ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ کلوننگ شدہ کتے ’’مریکل ملی‘‘ کو 49 کلون کاپی بننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے متنازع ریسرچ ادارے سوآم بائیوٹیک 2006ء سے کتوں کی کلوننگ کر رہا ہے تاہم گزشتہ برس اگست سے اس ادارے نے مخصوص نسل کے 6 سالہ کتے ’’مریکل ملی‘‘ کی کلوننگ کر کے اس جیسے 49 کلون کتے بنالیے ہیں۔شکل و صورت اور جسامت میں ایک جیسے دکھائی دینے والے یہ کلون کتے ’ ’مریکل ملی‘‘ کی کاربن کاپی لگتے ہیں۔ ابتدا میں مریکل ملی کی 10 کلون کاپی کا ارادہ تھا تاہم یہ تعداد اب بڑھتے بڑھتے 49 تک جاپہنچی ہے تاہم سائنس دانوں نے اس عمل کو فطرت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔