واشنگٹن(آن لائن،این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ نے چاڈ میں قائم امریکی سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان تازہ ہدایات کی وجہ چاڈ میں مسلح گروہوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جاری شدید لڑائی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین کمرشل پروازوں کے ذریعے چاڈ سے نکل جائیں۔ اس بیان میں عام امریکی شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان کمرشل پروازوں کا فائدہ اٹھائیں، کیوں کہ چاڈ کی حکومت کسی بھی وقت سفری پابندیاں عائد کر سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے چاڈ میں جاری لڑائی میں اور اس میں اب تک کم از کم 55 افراد ہلاک جب کہ چالیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔