کراچی (کلچرل رپورٹر) ڈراموں کی ٹی آر پی ریٹنگ زورں پر مزاحیہ سٹ کام ’’بلبلے ‘‘ نے کسی بھی سٹ کام کی سب سے زیادہ ریٹنگ کا دعوی کر دیا۔ نبیل، خوبصورت، مومواور محمود صاحب کے کرداروں پر مشتمل سٹ کام میں شوبز انڈسٹری کے تقریبا سب ہی فنکاروں نے کسی نا کسی قسط میں اپنی انٹری دی ہے ۔ گذشتہ کئی عرصے سے جاری اس سٹ کام کو بچوں اور بڑوں میں مقبولیت حاصل ہے ۔