فیصل آباد(نیوزرپورٹر) بھٹہ مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی نذیراں بی بی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز مزدور تنظیموں کے رہنماؤں،قانونی نکات جاننے والوں سے الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 اورمتعلقہ صوبائی اسمبلی کے حلقے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔