مکرمی !جاپان میں کنسٹریکشن کمپنی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے پر انوکھااحتجاج کیا 8گھنٹے مزدوری کی بجائے 16 گھنٹے مزدوری کی معاملہ میڈیا میں آیاتووہاں کی گورنمنٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کمپنی کو اجرت بڑھانے اور 16 گھنٹے کی نقد تنخواہ دینے کاحکم دیا ۔ پاکستانی حکومت نے عام مزدور کی تنخواہ 14ہزار اور 8 گھنٹے کام کاحکم نامہ توجاری کردیاہے مگر اس پر عمل درآمد کراناممکن نہیں ایک تو مزدور سے 10 گھنٹے کام لیاجاتاہے اور دوسرا تنخواہ بھی 8 ہزار سے زائد نہیں دی جاتی مہنگائی کے اس طوفان میں اتنے کم پیسوں سے گھر کا چولہا جلانا ممکن نہیں رہا ۔اگر مزدور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پہ احتجاج بھی کرے تو پھر اگلے دن اسے کام پہ آنے سے روک دیاجاتاہے۔ دیہاڑی دار طبقہ کی اتنی ہمت نہیں ہوپاتی کہ وہ متعلقہ کمپنی کے خلاف عدالت جائے یا احتجاج کرے گزارش ہے کہ حکومت وقت کوچاہیئے کہ مزدور کو بھی انسان سمجھتے ہوئے اس کی تنخواہ میں اضافہ کو یقینی بنایاجائے ۔(میاں عاطف شہزاد دھنوتر شاہ جمال)