لاہور ( کر ائم رپورٹر) مزنگ کے علاقے میں 50سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کرا دیا ہے ۔ جین مند ر چوک کے قریب 50سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔