فیصل آباد(راناافتخارخاں) مسلم لیگ ن کے مزید سات ارکان اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں قیادت کی طرف سے ان ارکان کوروکنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ملاقات کرنے والے ارکان سے بھی رابطے تیز کئے گئے ہیں اور انہیں ملاقات میں وزیراعلی کی حمایت کے بیان سے دستبردار کرانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن نے کسی بھی حوالہ سے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں پرپابندی عائد کردی ۔ایسا کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف پارٹی قیادت کی طرف سے سخت ایکشن لینے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔