مکرمی ! مودی سرکار کا کشمیر پر قبضے کی منصوبہ بندی سے بھارت کے ٹکڑے ہونے کے خطرات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔ مودی سرکارنے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے ۔نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا کر رکھ دیا ہے ۔کشمیر وادی میں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے ۔انٹر نیٹ بند،مسلسل کرفیو،فوجی طاقت سے عوام کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے ۔بچے بھوکے پیاسے مر رہے ہیں ۔ہسپتال بھرے پڑے ہیں ادویات موجود نہیں ہیں ۔قیامت کا سما ںبنا دیا گیا ہے ۔عوام دفاع کشمیر کے لئے کسی حد تک جانے کو تیار ہے۔عوام پاک فوج سے بھی اگلے مورچوں پر لڑنے کا جذبہ رکھتی ہے ۔یہ وقت منتشر ہونے کا نہیں بلکہ1965ء کی طرح اپنی فوج کی پشت پر کھڑے ہونے کا ہے ۔ ( عرفان مصطفٰی صحرائی )