لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ پولیس شاہدرہ نے ریحان بٹ، لوہاری گیٹ نے کامران کو گرفتار کر کے 12تولے زیورات اور نقدی برآمد کر لی ، مستی گیٹ پولیس نے یٰسین کو گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ نقدی، موٹر سائیکل اور پولیس یونیفارم برآمدکرلی اسی طرح ریس کورس پولیس نے عمران، علی رضا، حسنین رضا اور فہیم عباس کو گرفتار کرکے نقدی، 4 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔