ماسکو (شاہد گھمن سے )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 2 مساجد پر حملہ ملکی توازن کو ہلانے کے لئے کیا گیا ہے ۔کریمیا اور سیواسٹوپول میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں صدر پیوٹن نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے موضوع کا جائزہ لیا۔انہوں نے حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان خوفناک حملوں کا مقصد ملکی سکون کو تہہ و بالا کرنا ہے ۔دہشت گردی کی کارروائیوں کے ہر ملک کے لئے خطرناک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اس نوعیت کے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔