ملتان (جنرل رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کر تے ہو ئے ملتان سے قطر کے شہر دوحہ جانے والانائجیرین مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ مسافر اریگ انتھونی افینل 25 مارچ کو دوحہ سے ملتان پہنچا تھا۔ گزشتہ روز واپس دوحاجانے کے لیے ائیر پورٹ پر پہنچا تو دوران تلاشی اس سے کیپسول برآمد ہوا جس میں منشیات تھی۔ اس دوران مسافر اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی،تاہم اسے گرفتار کرلیاگیا۔دوسرے واقعہ میں اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر محمد خالد جو کہ سعودی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ملتان سے جدہ جارہا تھا۔ اس کی تلاشی لینا چاہی تو اس نے شدید جھگڑا کیاایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو پوچھ گچھ کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا۔جس کے بعد مسافر کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔