ملتان، لاہور(سپیشل رپورٹر، این این آئی) چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ۔ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو ، چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی جائے حادثہ پرموجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان نمبروں پرفون کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ملتان ڈویژن 0619200382 ۔ڈی سی او ملتان 0311-4403720۔حیدرآباد انکوائری 0300-3026200۔لاہور کنٹرول آفس 042-99201795 سکھر کنٹرول آفس 071-9310087۔ کراچی 021-99213528۔ ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی 0346-8328023 ۔