لاہور( این این آئی )غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کرونا وائرس کے باعث گزشتہ روز شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12ہزار کی نقد امدادی رقم کے حصول کے لئے ہیلپ لائن نمبر 8171 پر لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہونا شروع ہوگئے ، ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ پروگرام مستحق خاندانوں خاص طور پر مالیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے دیہاڑی داروں کے لئے شروع کیا گیا ہے ، معاون خصوصی نے کہا مستحق خاندان آئندہ بدھ کے روز سے نقد امدادی رقم حاصل کرسکیں گے ، ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ اشیا ئے ضروریہ کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔