لاہور(سٹاف رپورٹر) محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب نے صوبہ میں لاک ڈاؤن کے تناظر میں مستحقین زکوٰۃ میں تقسیم کے لئے 1ارب 45کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی ہے ۔اس رقم کی 1لاکھ60 ہزار مستحقین میں ایزی پیسہ کے ذریعے تقسیم کا آغازکر دیاگیا ہے ۔یہ بات وزیر زکوٰۃوعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران بتائی۔سیکرٹری عالمگیر احمد خان، ایڈمنسٹریٹر محمداسلم رامے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ شوکت علی لالیکا نے بتایاکہ اس ر قم میں سے 70کروڑ روپے پنجاب حکومت نے فراہم کیے ہیں جبکہ باقی رقم کے اجرا کی منظوری پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل نے دی ہے ۔