کراچی(نیٹ نیوز)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں مستحقین تک راشن فراہم کرنے والے افراد سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ضرورت مندوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ گلوکار نے درخواست بھی کی کہ راشن دیتے وقت مستحق افراد کی ویڈیوز نہ بنائی جائیں کیونکہ جب یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاتی ہیں تو انہیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔