نئی دہلی (صباح نیوز)وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے جب تک سرحد پار سے برآمد کی جانے والی دہشت گردی پر روک نہیں لگائی جاتی، مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ انہوں نے کہا اگر عمران خان کی حکومت مذاکرات کی تجدید چاہتی ہے تو اسے دہشت گردی کے محاذ پر کارروائی کرنی ہوگی۔ بھارتی انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں نئی حکومت آنے کے باوجود کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے ۔ نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کے سلسلے میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کا رویہ مثبت ہے اور بھارت کو بھی مثبت رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔