اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دے دیا۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویل ڈن چمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے حال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کو پہلے رائونڈ ہی میں ناک آئوٹ کر دیا تھا۔اس حوالے سے مختلف شخصیات کی طرف سے محمد وسیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔