کراچی(سٹاف رپورٹر)بنارس سے مستونگ خودکش حملے میں ملوث بمبار کا بھائی اور والد پکڑا گیا، مختلف علاقوں سے کالعدم جیش العدل کے 2دہشت گرد،متحدہ لندن اور لیاری گینگ وار کے دو ٹارگٹ کلرز، دو ڈکیتوں سمیت 23ملزم بھی گرفتار کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے بنارس چوک پر واقع بس اڈے سے 2افراد محمد نواز اور حق نواز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو اور ایس ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث خودکش بمبار حفیظ اﷲ کی ہلاکت کے بعد اس کے والد اور بھائی روپوش ہو گئے تھے ، خفیہ اطلاع ملی کہ دونوں بس کے ذریعے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر انہیں بنارس سے گرفتار کرکے 2پستول برآمد کرلیے ۔ دوران تفتیش ملزم محمد نوازنے بتایا کہ اس کے 3بیٹے عزیز نواز،حفیظ نواز،شکور نواز، اہلیہ، بیٹی عائشہ،مریم،صفیہ ،سمعیہ 29مئی کو چمن کے راستے افغانستان چلے گئے تھے ۔ شروع میں کالعدم تحریک طالبان فضل اﷲ گروپ میں شامل ہوئے بعد ازاں دائود محسود گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر منگھو پیر ولیکا ہسپتال اور پرانی سبزی منڈی سے خودکش بمبار کے 2ساتھیوں شیراز عرف سیف اﷲ اور ولی احمد عرف ابو عبید کو بھی پکڑلیا جن کا تعلق افغانستان کی تحریک طالبان جیش العدل سے ہے اور تمام ملزمان نے پنجگور اور افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے 25سے زائد وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے شاہد بکک گروپ کے خطرناک ٹارگٹ کلر سید محمد زوہیب عرف زوہیب پٹھان کو گرفتار کرلیا،اس کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت نے 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش 19 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ ٹارگٹ کلر نے جن افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ان میں مولانا اکبر سعید، مرزا اورنگزیب بیگ، محمد پرویز علوی اور نسیم رافع صدیقی، ضیائالرحمان ، فیاض منیر، جامعہ بنوریہ کے طالبعلم، سپاہ صحابہ کے دو کارکنان اور دیگر شامل ہیں۔دریں اثناء دوسرے گرفتار ٹارگٹ کلر شاکر عرف بنٹی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے نکلا۔ اس نے 2012 میں ساتھیوں سے مل کر اے ایس آئی گوہر عباس کو شہید کیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو گرام افیون ، چار کلو گرام کرسٹل ، دو کلو گرام ہیروئین اور 9.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جوکہ بلوچستان سے کراچی سمگل کی جارہی تھی ، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 53لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں کلری سے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے کارندے امام بخش کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاریاں
مستونگ خودکش حملے میں ملوث بمبار کا بھائی اور والد پکڑا گیا[[[2 ٹارگٹ کلرزاور2دہشتگرد بھی گرفتار
هفته 11 اگست 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 11 اگست 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں